گنگ پور کے معروف شاعر گھائل فریدی کا انتقال پُر ملال! Buri Khabar

  گنگ پور کے معروف شاعر گھائل فریدی کا
  انتقال پُر ملال!

گذشتہ ۲۹؍ دسمبر بروز اتوار راج گنگ پور کے معروف  اور کہنہ مشق شاعر ۹۰؍ برس کی عمر میں انتقال فرما گئے۔ان کا اصل نام اقبال احمد اور تخلص گھائل ؔ فریدی ہے۔راج گنگ پور ،سنگم مارگ میں واقع اپنے مکان میں گذشتہ ۲؍ ماہ سے زیر علاج تھے۔ انتقال کی خبر سنتے ہی چاہنے والوں کا تانتا لگا رہا۔ مرحوم ہندوؤں اور مسلمانوں میں یکساں مقبول تھے ۔آل انڈیا اردو ہندی سنگم اڈیشا کے سکریٹری بھی تھے۔ آل انڈیا مشاعرے بھی خوب کرائے اور متعدد کل ہند مشاعروں میں شرکت بھی کی۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔(مرسلہ عبدالزاق قریشی راؤرکیلا)

Post a Comment

0 Comments