٭اختر شاہجہانپوری(شاہجہانپور) Akhtar Shahjahanpuri

٭اختر شاہجہانپوری(شاہجہانپور)

ادبی محاذ کا تازہ شمارہ  برائے اجنوری تا مارچ ۲۰۲۰ء باصرہ نواز وبصیرت افروز ہوا۔آپ کو مشہور ومعروف قلمکاروں کی سعادت حاصل ہے۔یہی وجہ ہے کہ ’ادبی محاذ‘ سرمۂ چشم ِ اعتبار کی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔آپ کے مدیر اور معاون مدیران پوری ذمہ داری سے کام کررہے ہیں۔اگر یہ کہا جایے کہ قارئین ادبی محاذ کے منتظر رہتے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔تخلیقات اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔گوشۂ بلال راز بھی خوب ہے۔ رسالے میں شامل اپنے پسنددیدہ دو شعر لکھ رہا ہوں:
یہ بدنصیبی نہیں ہے تو اور پھر کیا ہے
  حرم پہنچ کے جو انساں طواف کر نہ سکے(شاعر فتح پوری)
مہتاب جیسا کردے خدایا وجود کو
   جس سمت جارہا ہوں قیامت کی دھند ہے(شارق عدیل)
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments