’’عکسِ معاشرہ‘‘ کی رسمِ اجرا Aks -e-Muashira Ki rasm e Ijra

مولانا مطیع اللہ نازش کی تازہ تصنیف

’’عکسِ معاشرہ‘‘ کی رسمِ اجرا

اڈیشا کے قصبہ سونگڑہ میں گزشتہ ۲۶؍جنوری کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہائیڈا اور گلشنِ ادب تنظیم کے زیرِ اہتمام ایک تقریب بعنوان’’تحفظِ دستور وقومی یکجہتی کا انعقاد ہوا تھا جس کی صدارت بزرگ شاعر جناب سیدشہا ب المتقین نے فرمائی اور نقابت کے فرائض مجاہد الحسنین حبیبی نے بحسن و خوبی انجام دئے۔اس تقریب میں جمعیۃ العلما اڈیشا کے صدر مولانا جلال قاسمی‘نائب صدر مولانا فاروق قاسمی‘مولانا ابو سفیان قاسمی‘مولانا غفران احمد قاسمی‘مولانا مطیع اللہ نازشؔاورجنرل سکریٹری مولانا سید نقیب الحسن اور حافظ غلام علی جلوہ افروز تھے۔
اسی تقریب میں مولانا مطیع اللہ نازشؔ کی تازہ تصنیف ’’عکسِ معاشرہ ‘‘ کی رسمِ اجرا بھی کی گئی۔تقریبا ۵۰۰ سو صفحات کو محیط یہ ضخیم کتاب اسلامی عمرانیات اور دینیات پر مبنی ہے۔ایک دوسری کتاب ’’محبوس نغمے‘‘کی رسمِ اجرا بھی ادا ہوئی جس کے شاعر ہیں عبدلمتین جامیؔ۔ آخر میں مشاعرے کا اہتمام بھی تھا جس میں شریک ہونے والے شعرا کے اسمائے گرامی ہیں:۔مولانا زعیم الاسلام قاسمی‘خاور نقیب‘سید نفیس دسنوی‘صلاح الدین تسکین‘مولانا اصغر حسین قاسمی‘ نور الٰہی ناطقؔ‘سمیع الحق شاکرؔ‘فرحان اور مطیع اللہ نازش۔آخر میں دعائے خیر کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Post a Comment

0 Comments